حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین رضا کاظم لونے شہر چابہار میں دہشتگرد گروپوں کے ہاتھوں ایرانیوں کی شہادت پر ملت ایران اور شہداء کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارے ملک میں دشمنان انقلاب اسلامی کا یہ بزدلانہ حملہ ان کی ناتوانی اور کمزوری کی علامت ہے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے اہداف اور رہبر انقلاب اسلامی سے ملت ایران کو دور کردیں۔
حجت الاسلام والمسلمین کاظم لو نے کہا: دہشت گردی کے یہ اقدامات ملت ایران کی بصیرت اور آگاہی میں کوئی خلل ایجاد نہیں کرسکتے ہیں۔
دینی علوم کے اس استاد نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ یہ ملک کو تمام تر دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کا جشن منانے والا ہے اور یہ انقلاب ہرگز ختم ہونے والا نہیں ہے اور یہ امر دشمنوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔
حجۃالاسلام کاظم لو نے کہا: یہ ملک عالمی استکبار کے زیر تسلط جانے والا نہیں ہے کیونکہ ملت ایران کے پاس شجاع اور مدبر رہبر ہے کہ جس کی باتیں صرف ایران نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزادی خواہوں کے لئے موثر ہیں۔