۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزه/ حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا کہ اختلاف اور تفرقہ ایک خطرناک بیماری ہے جس سے معاشرے میں تباہی کے علاوه کوئی نتیجہ نہیں اور انسان کے دنیا اور آخرت کے لیے مضر ہے لہذا محبت اور وحدت کے ساتھ چلنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جوادی آملی نے إسرا فاؤنڈیشن میں ایران کے صوبہ مازندران کے گورنر سے ملاقات میں کہا کہ اختلاف اور تفرقہ ایک خطرناک بیماری ہے جس سے معاشرے میں تباہی کے علاوه کوئی نتیجہ نہیں اور انسان کے دنیا اور آخرت کے لیے مضر ہے لہذا محبت اور وحدت کے ساتھ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ہماری اصلی مشکل یہ ہے کہ ہم اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ انسان ابدی مخلوق ہے، اگر ہمارے حکام اور ذمہ داراں یقین رکتہے کہ ہم نے ایک دن مرنا ہے اور مرنے کے بعد ہمیں جواب دینا ہوگا یقینا غلط راستے کا انتخاب نہ کرتے۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے فرمایا: قرآن کریم میں ارشاد خداوندی کے مطابق یہ چور اور کرپشن میں ملوث عناصر خود ہی جہنم کی بے انتہا آگ کے ایندہن ہیں۔

حضرت آیت الله جوادی آملی در دیدار احمد حسین زادگان استاندار مازندران

ایران کے صوبہ مازندران کے گورنر احمد حسین زادگان نے اس ملاقات کی ابتدا میں صوبے کے مسائل اور اس کو حل کرنے کے اپنے اہداف اور منصوبوں اور اقتصادی اور ترقیاتی پراجکٹس پر ایک رپورٹ پیش کی.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .