حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک امت لبنان کے جنرل سیکرٹری شیخ عبداللہ جبری نے شہر میں مسجد کے خطیب شیخ سے ملاقات کی جس میں لبنان میں حکومت کی فوری تشکیل پر زور دیا گیا۔ اس ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشکلات سے عبور کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ زبان پر کنٹرول کیا جائے اور شدت پسندی سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اس کے لبنانی شہریوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے غذہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے حالات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا: فلسطینیوں کے اختلافات صرف صہیونی دشمن کے فائدے میں ہیں۔
انہوں نے فلسطینی سرزمین اور مقدسات کی آزادی کا واحد راستہ اسلامی مزاحمت کو قرار دیتے ہوئے کہا: تمام فلسطینی گروہوں کا مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہی انہیں ان انحرافات سے نجات دلاسکتا ہے۔