حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایک ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ اور عہدے داروں سے ملاقات میں اس آرگنائزیشن کی کارکردگی رپورٹ سننے کے بعد کہا :ہمارے معاشرے میں ایک مشکل یہ ہے کہ کسی ادارے میں انجام پانے والے کاموں کی درست اطلاع رسانی نہیں کی جاتی اور لوگ ان کاموں سے باخبر نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا: بہت سارے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نیک کاموں میں شریک ہوں لیکن ان کو قابل اطمینان مورد نہیں ملتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انجام پانے والے اور انجام نہ پانے والے نیک کاموں سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: یتیموں اور بے نواؤں کی مدد کرنا واجب کفائی ہے۔ موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر حکومت سب کاموں کا بیڑا نہیں اٹھا سکتی۔ اب لوگوں کو میدان میں آنا چاہیے اور بعض اچھے کاموں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے ویلفیئر آرگنائزیشن(welfare organization) کے عہدے داروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اس آرگنائزیشن اور امداد امام خمینی(رہ) کمیٹی کی کچھ سرگرمیاں ایک جیسی ہیں۔ ان دونوں اداروں کو اپنے کاموں کو مشخص کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو مدد کرنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: ویلفیئر آرگنائزیشن کو زیر کفالت افراد کی خوراک اور لباس کی طرف توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے دینی اور ثقافتی مسائل کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے اس سے ان کے غموں کا بھی مداوا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ