۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم

حوزه/ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ جب تک دینی جماعتوں کے نظریاتی کارکن اقامت دین کی جدوجہد کاکما حقہ حصہ نہیں بنیں گے ، ملک میں اسلامی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ جب تک دینی جماعتوں کے نظریاتی کارکن اقامت دین کی جدوجہد کاکما حقہ حصہ نہیں بنیں گے ، ملک میں اسلامی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا دینی جماعتوں کو سیکولر اور لبرل جماعتوں اور سوچ کے لوگوں کے مقابلے میں کھل کر سامنے آنا اور غلبہ دین کا فرض نبھانا ہوگا ۔ 

راشد نسیم نے کہا سیاسی جماعتوں کا اسلامی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں لیکن دینی جماعتیں اور ان کے کارکنان ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف سازشوں کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ 

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ پاکستا ن کو مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست دینی و نظریاتی جماعتیں ہی بناسکتی ہیں ۔ سیکولر سیاسی جماعتیں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے تویہ پر فریب نعرہ لگا سکتی ہیں ، عملاً وہ اس کے خلاف ہی ہیں ۔ اگر پاکستان واقعی ایک اسلامی ملک بنتا ہے تو سب سے پہلے یہی لوگ پکڑے جائیں گے ، جنہوں نے سال ہا سال تک پاکستان کے نظریے سے بے وفائی کرتے ہوئے اس کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مانسہرہ کے ضلعی زونل ذمہ داران کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .