۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
بیلجیئم میں ایک مسیحی لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر ماں بیٹی کے درمیان جھگڑا

حوزہ/ بیلجیئم میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کو اس لئے زدوکوب کیا کہ اس نے دین اسلام قبول کرلیا تھا لیکن برسلز کے ہائیکورٹ نے گذشتہ روز اسے تین سال قید اور حکومت کے لئے 180 ماہ مفت کام کرنے کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کو اس لئے زدوکوب کیا کہ اس نے دین اسلام قبول کرلیا تھا، برسلز کی 54 سالہ ایلیا جارڈن نامی ایک مسیحی ماں کو جب یہ معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی اسلام قبول کرچکی ہے اور وہ الجزائر کے ایک مسلمان سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اس نے رات کے وقت اپنی بیٹی پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کردیا اور گھر سے باہر نکال دیا۔

گذشتہ روز برسلز کے ہائی کورٹ نے اس مسیحی ماں کو تین سال قید اور حکومت کے لئے 180 ما ہ بدون اجرت کام کرنے کی سزا سنائی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .