حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت علی اصغر(ع) ورلڈ اسمبلی کی جانب سے جاری شده بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
و مَن قُتِلَ مَظلوماً فَقَد جَعَلنَا لِوَلِیّهِ سُلطَاناً
ایک بار پھر حرملہ بن کاہل اسدی لعنت اللہ علیہ کا ہاتھ وہابیت کی آستین سے باہر آیا اور مدینة النبیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک معصوم بچے کو ذبح کرکے عصرحاضر کے یزیدیوں کے عناد و دشمنی پر مبنی پیغام کو پوری دنیا کے آزادی کے متوالے حسنیوں کو پہنچادیا۔
ایک ایسا پیغام جو حرملہ کے تیر سہ شعبہ کی مانند، نہ صرف حق طلب بچوں کے گلوں کو کاٹنے کے درپے ہے بلکہ اس نے ایسی ماؤں کے دلوں کا نشانہ لیا ہے کہ جو اپنی گود میں امام زمانہ(عج) کے سپاہیوں کی تربیت کر رہی ہیں۔
اے بنی امیہ کی اولاد! طفل کشی پر مبنی تمھارا پیغام مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں تک پہنچ گيا ہے، البتہ قسی القلبی اور شقاوت پر مبنی تمھارے اصرار اور تاکید نے پوری تاریخ میں دنیا کی متعجب نگاہوں کو ایک دن کے لئے بند ہونے نہيں دیا۔
چونکہ کربلا کے شیرخوار شہید کا خون اب بھی خونخواہی کے لئے جوش مار رہا ہے لہذا آج "شہید زکریا" اپنے خون میں ڈوب کر ساری دنیا کے سامنے طفل کش وہابیت سے بیزاری کی آواز بلند کر رہا ہے.
مجمع جہانی حضرت علی اصغر علیہ السلام، تمام شیعہ واعظین، ذرائع ابلاغ، نیوز چینلز، دنیا بھر کے حریت پسندوں اور ان تمام ماؤں سے جو اپنی آغوش میں منجی عالم بشریت کے سپاہیوں کی پرورش کررہی ہیں، اپیل کرتا ہے کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرکے اس معصوم بچـے کے خون کو پائمال ہونے سے بچائيں، امید ہے کہ خونخواہی پر مبنی ہماری آواز، کفر و ظلم کی بساط کے خاتمے کا پیش خیمہ بن جائے اور منجی عالم بشریت حضرت بقیہ اللہ الاعظم اروحنا لہ الفدا کے زخمی دل پر مرہم رکھے جانے کا سامان فراہم کرسکے۔
حضرت علی اصغر علیه السلام ورلڈ اسمبلی