۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’’ہمیں چاہئے کہ اپنی ملکی دارائیوں پر انحصار کریں ، رونق تولید یعنی ملکی پروڈکٹس کو اہمیت دینا، ملکی معیشت کی حفاظت کے لئے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے ‘‘۔

حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس سال کا نام ’’رونق تولید‘‘ رکھا گیا ہے چونکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اس بات کے معتقد ہیں کہ ملکی معیشت کو اہمیت دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ایک حقیقت یہ ہے کہ معیشت و اقتصاد اسلامی نظام کا مقصد نہیں ہے لیکن ہمیں انقلابی اور اسلامی نظام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے داخلی سطح پر  ایک جامع اور طاقتور معیشت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی نے کہا: در حقیقت کسی نظام پر اقتدار اور آزادی اس کی اقتصادی آزادی پر منحصر ہے جو لوگوں کی معیشت اور رفاہ زندگی کو فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی  حکومت  اور نظام کے حقائق پر مبنی ایک آزاد اور خوشحال معیشت قائم کرنا چاہتا ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری(رہبر معظم کی طرف سے ماہرین دین کی کمیٹی)کے اس رکن نے   معیشت کی محور گھریلو پیداوار  ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے اور اسے مزید فروغ دینے کے لئے مختلف اوزار اور طریقوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا:ہمیں اپنی کمیونٹی کو اپنی داخلی مصنوعات کے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ حکام کو چاہئے کہ وہ غیرملکی درآمدات کو ملکی گھریلو مصنوعات کے ساتھ تبدیل کریں۔ یہ ایسے  اقدامات ہیں کہ  جو ملکی پیداوار بڑھانے کے لۓ اٹھائے  جا سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .