۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024

حوزه/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی خامنه ای نے کل ایران کے تینوں قوا کے سربراہان، اعلی حکام اور عهدیداران، پارلیمنٹ کے ممبران اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا: امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات زہر ہے اور جنگ بهی نہیں ہوگی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی خامنه ای نے کل آٹھ رمضان المبارک کو ایران کے تینوں قوا کے سربراہان، اعلی حکام اور عهدیداران، پارلیمنٹ کے ممبران اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا: امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات زہر ہے اور جنگ بهی نہیں ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب نے اپنے خطاب کے آغاز میں ماہ رمضان المبارک کو "تقوا کا مہینہ" قرار دیا اور فرمایا: قرآن نے وعدہ کیا ہے کہ تقوا بصیرت، نجات، جلب رحمت اور هدایت کا موجب ہے اور تقوا حق کو باطل سے تشخیص دینے کی صلاحیت کا باعث بنے گا، اور اس کے ساتھ انسان کے سامنے کوئی راستہ بند نہیں ہوگا۔

حضرت آیت الله خامنه ای نے تینوں قوا کے سربراہان کو عوام کی معیشتی مسائل کو حل کرنے اور ملکی پیداوار میں رونق کے حوالے سے ذمہ داریوں کو بیان فرمایا۔

انہوں نے جنگ کی احتمال کو رد کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی نظام اور قوم کا امریکہ کے مقابلے میں حتمی انتخاب مزاحمت ہے. حالیہ کشیدگی میں امریکہ عقب نشینی کریگا اور پیچھے ہٹے گا۔ حالیہ تصادم عسکری نہیں ہے کیونکہ جنگ نہیں ہوگی. اس لئے کے نہ ہم جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہی وہ جنگ چاہتے ہیں، بلکہ یہ مقابلہ در اصل عزم اور ارادوں کا مقابلہ ہے اور ہمارا عزم و ارادہ دشمن سے زیادہ مضبوط ہے اور اس کے علاوه ہم اللہ پر توکل کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح ایرانی قوم کے قدم چومے گی۔

رہبر معظم انقلاب نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں فرمایا: ملک کے اندر کچھ لوگ کہتے ہیں مذاکرات میں کیا عیب ہے؟ جب تک امریکہ کی یہ صورتحال ہے اس امریکہ کے ساتھ مذاکرات زہر ہیں, اور امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات دہری زہر ہے۔ کہا جاتا ہے امریکہ کے ساتھ خطے میں اسٹریٹجک گہرائی کے بارے مذاکرات کئے جائیں یا اس پر بات چیت کریں کہ دور تک مار کرنے والے میزائل کیوں بنا رہے ہیں. یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی غیرت مند اور ذی شعور ایرانی اپنی طاقت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا. اس مسائل میں مذاکرات کی بنیاد ہی غلط ہے اگرچہ کسی مناسب انسان کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں۔ امریکی تو مناسب لوگ بھی نہیں ہیں اور نہ ہی اپنی کسی بات پر پابند رہتے ہیں۔ البتہ ہمارے اہل عقل میں سے کوئی بھی مذاکرات کے حق میں نہیں ہے. 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ،ایران کے دشمن اور ان میں سر فہرست امریکہ اپنے زعم میں یہ تصور کرتا ہے کہ سخت ترین پابندیوں سے ہم ایران کو نقصان پہنچائیں گے جبکہ ایسا نہیں ہے اسلامی نظام کی بنیادیں ایرانی عوام اور حکام کی ہمت و توانائی کے سبب مضبوط ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے علاوہ خلیجی علاقے کے قارون کی دولت سے بھی نہیں ڈرنا چاہئیے اس لئے کہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .