۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
‌ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلا م مقصود علی ڈومکی نے ایک بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء سمیت عرب ممالک کی معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہے پڑوسی ملک ایران کے خلاف جنگ کرنے کے مذموم عزائم کو لے کر آئے روز خلیج فارس میں ڈرامائی واقعات گھڑے جار ہے ہیں یہ ایک منظم منصوبہ بندی جاری ہے ۔حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی واضح کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ خطے میں امریکی مذموم عزائم کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ گزشتہ ادوار کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے بے شمار جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .