۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
طوسی

حوزه/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری صاحب نے جامعہ طوسی بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انکی اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس سال میٹرک اور مدرسے کے امتحانات میں اعلیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلاب کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری نے جامعہ طوسی بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا،اس موقع پر انکے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس سال میٹرک اور مدرسے کے امتحانات میں اعلیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلاب کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے.

 تقریب میں جامعہ طوسی بلتستان کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ اکبر علی مخلصی نے ادارے کی تعارف کرتے ہوئے موجودہ مسائل اور مشکلات سے بھی ان کو آگاہ کیا.

علامہ شیخ حسن جعفری نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ طوسی واقعاً ایک منفرد ادارہ ہے یہاں عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کا انتظام بھی موجود ہے جو کہ بلتستان کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے نمونہ عمل ہے.

انهوں نے مزید کہا کہ میرے توقع سے کہیں زیادہ یہاں حسن امتزاج دیکھا جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی. طلاب کی نظم و ضبط، معیاری تعلیم اور ادارے کی بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبلغ 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ اعلیٰ نتائج کے حامل سات طلاب کو نقد انعامات سے نوازا گیا.

حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری نے طوسی ہاسٹل، کلاس رومز، کمپیوٹر لیب اور طوسی سائنٹفک ریسرچ سنٹر کا دورہ بھی کیا. اور طلاب کی تحقیقاتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستبقل میں یہاں کے طلاب زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .