حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله بشیر نجفی نے کرونا پھیلنے کے پیش نظر امسال روزہ رکھنے کے سلسلے میں مومنین کی جانب سے کئے گئے استفتاء کے جواب میں کہا: اگر کسی کو علم ہو کہ روزہ رکھنے کی صورت میں کرونا کا شکار ہوجائے گا تو اس پر روزہ توڑنا واجب ہے، مگر ڈاکٹر کی تحقیقات اس بات کی بیانگر ہیں کہ روزہ رکھنے اور کرونا کا شکار ہونے کے درمیان کوئی تعلق موجود نہیں ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی نے مزید کہا: حدیث نبوی میں ایا ہے کہ رسول اسلام(ص) نے ارشاد فرمایا کہ روزہ انسان کی سلامتی و تندرستی کا سبب ہے ، اس حوالے سے ضروری ہے کہ ماه مبارک رمضان کو بیماریوں خصوصا کرونا وائرس سے نجات کا وسیلہ قرار دیا جائے، اور ماه مبارک رمضان سے مکمل اور بخوبی استفادہ کیا جائے ۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظرعراق میں 17 مارچ سے لاک ڈاون کا اغاز ہوا ہے جو 18 اپریل کو ختم ہوگا۔