حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ نئی حکومت ملکی مسائل بالخصوص معاشی مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی مسائل کو حل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے اندر مستقبل کے سلسلے میں پیدا ہونے والی امید کو بڑھائیں گے اور حکومت کے تئیں ان کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوگا۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم ملک کے تمام عوام، محترم امیدواروں اور سب سے بڑھ کر رہبر انقلاب اسلامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کی بھرپور شرکت کی زمین ہموار کرنے میں کردار ادا کیا ۔
ایران کے نو منتخب صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ پولنگ مراکز پر عوامی کی موجودگی آئندہ حکومت کی تشکیل میں نہایت مؤثر کردار ادا کرے گی۔
![ملکی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ملکی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی](https://media.hawzahnews.com/d/2021/06/19/4/1165435.jpg)
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے کہا کہ ہم ملک کے تمام عوام ، محترم امیدواروں اور سب سے بڑھ کر رہبر انقلاب اسلامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کی بھرپور شرکت کی زمین ہموار کرنے میں کردار ادا کیا ۔
-
صدر مملکت ایران کی مراجع عظام اور علمائے کرام سے ملاقات
حوزہ/ صدر مملکت سے ملاقات میں مراجع تقلید اور علمائے کرام نے مہنگائی کے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت سے معیشت، ثقافت، عفت اور حجاب پر توجہ…
-
امام رضا (ع) کے یوم ولادت پر قیدیوں کی رہائی
حوزہ/ حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ "یا ضامن آہو" پروگرام کے تحت ان 88 قیدیوں کو جو عمدا" جرائم میں ملوث…
آپ کا تبصرہ