۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ڈاکٹر ظفر نقوی

حوزہ/ یوم غدیر تمام مسلمانوں کے لئے عالمی استعمار اور دشمنان اسلام کے مقابلہ میں اتحاد اور یگانگت اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/مدیر دفتر و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے عید غدیر کی مناسبت سے کہا کہ عید غدیر ،اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ختم رسالت اور  نظام امامت کے آغاز کے  اعلان کادن ہے۔

انہوں نے یوم غدیر کی مناسبت سے تمام مسلمانوں اور بالخصوص شیعیان علی علیہ السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر ان  تاریخی مسلمات میں سے ہے جس کی تائید قرآن اور حدیث نے بھی کی ہے۔ اور یہ عظیم تاریخی واقعہ مسلمانوں کے لئے باعث خیر وبرکت اور سعادت اور جہالت و ضلالت سے رہائی  کادن ہے ۔ دنیا کے تمام مسلمانوں کو معلوم ہو نا چاہئے کہ یوم غدیر ھرگز خود ساختہ اور من گھڑت  واقعہ  نہیں ہے بلکہ یہ یوم اللہ ہے خدا کے حکم سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ نے علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کیا تھا۔

مزید کہا کہ یوم غدیر جہالت کے خاتمے اور چراغ امامت کے روشنی کے آغاز  کا دن ہے ۔ یوم غدیر تمام مسلمانوں کے لئے عالمی استعمار اور دشمنان اسلام کے مقابلہ میں اتحاد اور یگانگت اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔  عید غدیر کو فقط شیعوں کے  ساتھ جوڑنا  انتہائی بی انصافی ھے ۔غدیر تمام مسلمانوں کے لئے ایک تاریخی والہی عیدوں میں سب سے بڑی عید ہے۔ غدیر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے خدا کے حکم پر عمل کرکے علی ع کی ولایت وامامت کااعلان کیا اور تمام مسلمانوں کو ضلالت اور گمراهی سے نجات دی ہے۔

انہوں نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے اپیل کیا کہ وہ یوم غدیر کے دن سب ملکر اعلان نبوی پر لبیک کہتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور حضرت امام علی علیہ السلام کے ساتھ تجدید عہد کریں کیونکہ یقینا تمام مسلمانوں کی دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز  کشتی نجات کی پیروی اور ولایت کے ساتھ تجدید عہد کرنے میں ہی پوشیدہ ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .