فلسطین
-
مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، آیت اللہ اراکی
حوزہ/' آیت اللہ اراکی " نے ترکی میں منعقدہ "بین الاقوامی وحدت اسلامی اور فلسطین اور عالم اسلام کا مستقبل کے عنوان سے منعقد " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ فلسطین اور وحدت اسلامی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔اگر دشمن فلسطین اور امت پراپنا تسلط قائم کرلے اس کا مطلب پورے عالم اسلام کو اپنے تسلط میں لے لیا ہے۔
-
قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے،حجت الاسلام مقصودڈومکی
حوزہ/نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔
-
امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانونی شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی اور خائن عرب ریاستوں کے منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے۔