۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت  الاسلام  مقصود  دومکی

حوزہ/نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصودڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔

 انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے۔ کاش امام کعبہ خطبہ حج میں ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق ایک دعا ہی کر دیتے۔ برائت از مشرکین کے حکم قرآنی سے بغاوت کرکے آل سعود نے سامراج اور شیطان بزرگ کی خدمت کی ہے۔ قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون سے ماوراء جوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ ملت جعفریہ کو وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کو ماورائے آئین اقدامات کو روکنا ہوگا۔ ملت جعفریہ وطن کی سالمیت سربلندی اور تحفظ کی فرنٹ لائن ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .