آئی ایس او پاکستان 50ویں یوم تاسیس
-
آئی ایس او کراچی کے تحت یوم تاسیس کی تقریب، علامہ غلام عباس رئیسی کا خطاب:
آج آئی ایس او پاکستان کا شمار فقط ایک طلبہ تنظیم کے طور پر نہیں بلکہ عالمی اسلامی تحریکوں میں ہوتا ہے
حوزہ/ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریکیں آئی ایس او پاکستان سے واقف ہیں اور اسے پاکستان میں استعماری سازشوں کیخلاف نبرد آزما جوانوں کی ایک منظم تحریک کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
-
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہیدوں کی یادگار ہے اور قوم کی امید ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ ایس او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جب کبھی ملت پر کوئی مشکل وقت آیا ھے تو اس تنظیم کے جوان ملت کی امید بن کر میدان میں اترتے ہیں اپنے پچاس سالہ دور میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے والی اس تنظیم نے بے شمار مشکلات اور نا مساعد حالات کا سامنا کیا ، کئیں طوفان اور تلاطم آئے اور چلے گئے لیکن امامیہ طلباء و طالبات کے حوصلے پست نہ ہوئے اور انہوں نے ہر قسم کے حالات اور مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا۔
-
آئی ایس او پاکستان 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی مضمون:
22 مئی، یوم تاسیس آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے وصیت نامہ میں اپنے پانچ دوستوں کو نوجوانوں کیلئے اپنے امور میں "وصی" قرار دیا، لیکن زمانہ کی ستم ظریفی کہ اس شہید کے شاگرد ہی شہید کی اس آخری وصیت سے نابلد رہے۔