آزادی اظہار
-
آیت اللہ مکارم شیرازی کا قرآن کریم کی توہین پر ردعمل؛
تمام مذاہب و مسالک اور بین الاقوامی اداروں سے قرآن کریم کی توہین کی مذمت کا مطالبہ
حوزہ/ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں تمام مذاہب اور بین الاقوامی اداروں کے عمائدین سے تقاضا کیا ہے کہ وہ اس شرمناک حرکت کی مذمت کریں اور اس طرح کی حرکتوں کے اعادہ کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
روسی صدر کا بیان خوش آئند، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازم ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ مقدسات کا احترام کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، تمام مذاہب و مکاتب کے مقدسات کا احترام لازم ہے، مغرب کو بھی اس طرح کی انتہاء پسندی کے خاتمے کےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔
-
اسلامی سائٹوں کو بند کرکے امریکہ کے آزادی کے دعوے کا کھوکھلا پن ظاہر ہوگیا، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریک سے وابستہ میڈیا کے خلاف امریکی کاروائی نے ثابت کردیا کہ آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں امریکی نعرے کھوکھلے ہیں۔
-
توہین رسالت (ص) کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا، ابوالخیر زبیر
حوزہ/ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نبی ختمی مرتبتۖ کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفٰے ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔