اسرائیل بربریت
-
اسرائیل بربریت کے خلاف تہران یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ تہران یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
کوئٹہ؛ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام اسرائیل بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سنی شیعہ علماء کا خطاب
حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔
-
فلسطین میں ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، مسلم حکمران بیانات اور ٹویٹ سے آگے نکلے، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے کہا کہ عالم اسلام کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مالی سفارتی مدد کرنی چائیے۔ اگر ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہیں روکا گیا تو تمام خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔
-
اسرائیلی بربریت، مرکزی صدر آئی ایس او کا طلبہ رہنماوں سے رابطہ،وزیر اعظم سے اسرائیل کے خلاف دوٹوک موقف اپنانے اور مکمل حمایت کا مطالبہ
حوزہ/ مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کے حامی ہیں وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنما اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔