امام حسین
-
امروہا کے محرم میں ابھی باقی ہے نوبت کی روایت
حوزہ/ امروہا کا محرم روایات کی پاسداری سے بھی عبارت ہے۔ خوشگوار بات یہ ہیکہ نئی نسل ان دیرینہ روایات کو برقرار رکھے ہوئے جو برسہا برس پہلے انکے بزرگوں نے قائم کی تھیں۔ ان دیرینہ روایتوں میں نوبت نوازی بھی ہے۔نوبت موسیقی کے دو آلات نقارہ اور چھوٹی شہنائی نفیری پر مشتمل ہوتی ہے۔
-
ایک لاکھ سے زیادہ مومنین کی نیابت میں مراسم زیارت اربعین کی ادائیگی
حوزہ/ روضہ مبارک العباس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے (106697) ہزار مومنین کی نیابت میں مراسیم زیارت اربعین ادا کیے ہیں۔
-
مولانا سید غافر رضوی:
امام حسین (ع) نے بیعت کیوں نہیں کی؟
حوزہ/ امام حسینؑ کی جانب سے یزید کی بیعت قبول کرلینے کا مطلب یہ تھا کہ یزید کے تمام کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال دیا جائے، اگر امام حسینؑ بیعت کرلیتے تو پھر کسی مسلمان میں یزید پر انگشت اعتراض بلند کرنے کی ہمت نہیں ہوتی کیونکہ جب امام وقت نے بیعت کرلی تو پھر عوام کو اعتراض کا کیا حق ہے، امام حسینؑ یزید کی بیعت کرکےاس کے کرتوتوں کی تائید نہیں کرنا چاہتے تھے یہی وجہ تھی کہ امام حسینؑ نے بیعت سے انکار کیا۔
-
روز عاشورا حریت کی ایک تعبیر بن چکا ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ جب بھی عاشورہ کا ذکر ہوا تو انسان کے ذہن میں امام حسینؑ اور ان کی لازوال قربانی کا نقش اجاگر ہوتا ہے۔
-
روز عاشور بندگی و اطاعت کی عظیم معراج کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ خالق کائنات کے چنے ہوئے بندوں نے دین الہی کی سربلندی اور دفاع کے لیے اپنے گھر بار قربان کر یہ ثابت کیا کہ حق و صداقت کی خاطر سب کچھ لٹایا جا سکتا ہے لیکن حق کے راستے کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
-
کیا امام حسین (ع) کے قاتلین شیعہ تھے؟
حوزہ/ جو شیعہ تھے وہ امام حسین علیہ السلام کی اطاعت کو واجب سمجھتے تھے اور امام سے جنگ کرنے کو حرام سمجھتے تھے اس قسم کا حقیقی شیعہ تاریخ میں نہیں ملتا کہ وہ ابن زیاد کے سپاہ میں شامل ہوا ہو۔ لیکن ناچاری کی وجہ سے فرزند رسول کے قتل میں شریک ہو نے سے اپنے آپ کو بچاکر مجبور ہوکر روپوش ہوگئے۔