تاریخی دستاویزات
-
آستان قدس رضوی (ع) میں وقف شدہ اہم ترین تاریخی دستاویزات اور موقوفات پر مبنی مختصر رپورٹ
حوزہ / وقف، ایک ایسی اچھی اور پسندیدہ سنت اور روایت ہے جو ایک طویل عرصے سے ایرانیوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ اس دوران رضوی میوزیم میں ماضی کے تاریخی ادوار سے جو دستاویزات اور موقوفات محفوظ رہی ہیں وہ آستان قدس رضوی میں وقف کی قدیم روایت پر مشتمل داستان کو بیان کرتی ہیں۔
-
قدیمی ترین میناروں کی داستان؛
حرم امام رضا(ع) کے 300 اور 900 سال پرانے میناروں کی تاریخی دستاویزات پر ایک نظر
حوزہ/ حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی وملکوتی بارگاہ کے مینار جن میں ہر نماز کے وقت اذان کی آواز گونجتی سنائی دیتی ہے حرم مطہر رضوی میں ستونوں پر مشتمل خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ہیں جن کی تعمیر کی تاریخ روضہ منورہ کی تاریخ سے ملتی ہے ،اگرچہ اس وقت حرم امام رضا(ع) میں 12مینار نظر آتے ہیں لیکن ان میں دو مینار ایسے ہیں جنہیں ہر دور میں یعنی حرم امام رضا(ع) کی تعمیر سے حرم کی توسیع تک دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے لئے کئی واقعات تحریر کئے جا سکتے ہیں،یہ دو مینار جن کی ابتدائی تاریخ غزنویوں کے دورحکومت سے ملتی ہے ۔