جامعۃ النجف سکردو
-
امت اسلامیہ غدیر کو قبول کرتی تو واقعہ عاشورا رونما نہ ہوتا، مقررین
حوزہ/ غدیر اور عاشورا (اسباب، اہداف اور تقاضے) کے عنوان سے جامعۃ النجف سکردو میں ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا، جس سے شیخ یعسوبی، شیخ سجاد مفتی اور شیخ فدا حسین عابدی نے خطاب کیا۔
-
جامعۃ النجف سکردو میں ”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے آئمہ مساجد اور مبلغین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی شیخ یعقوبی کے دفتر کے تعاون سے بلتستان پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف سکردو میں ”مدیریت مسجد“ کے عنوان سے آئمہ مساجد اور مبلغین کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعۃ النجف سکردو میں قرآن سوزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور قرآن مجید کے مقدس اوراق کو نذر آتش کرنے کے خلاف جامعۃ النجف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
جامعۃ النجف سکردو میں جش صادقین (ع) کی مناسبت سے تقریب و بین المدارس تقریری مقابلہ
حوزہ / صدر محفل ممبر جی بی کونسل و نائب مدیر جامعة النجف حجۃ الاسلام شیخ احمد علی نوری نے فن تقریر اور تحریر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے علما فن خطابت میں مہارت نہ رکھنے کی وجہ سے اپنے خیالات آنے والی نسل تک منتقل کرنے میں ناکام رہے یوں ان کے علوم ان کے ساتھ مدفون ہوگئے۔ آج کے دور میں وہی کامیاب ہے جو اپنے مافی الضمیر کو بہتر انداز میں دوسروں تک منتقل کرنے کا ہنر جانتاہو دینی طالبعلم کے لیے اس فن میں مہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
-
جامعۃ النجف سکردو میں "دورہ فنِ خطابت و فن تحقیق" کی اختتامی تقریب
حوزہ/ مقررین نے حسینی افکار و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودہ سوسال گزرنے کے باوجود عشقِ حسینی آج بھی تر و تازہ ہے البتہ جس قدر عزاداری ہورہی ہے اُس قدر کردار میں چاشنی پیدا نہیں ہورہی۔عزاداری کے شیدائی کو مقصدِ عزاداری سے بھی آشنا ہونا چاہئے۔
-
علمی و فکری نشست سے مختلف ارباب قلم اور اسکالرز کا اظہار خیال؛
معاصر دنیا میں تحقیق ابلاغ دین اور قومی ترقی کا اہم ذریعہ ہے
حوزہ/ تحقیق اور علمی و تحقیقی مجلات کی ضرورت،افادیت اور عصری تقاضوں کے موضوع پر ایک فکری نشست جامعۃ النجف سکردو میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مایہ نازاہل قلم اور اسکالرز شریک ہوئے۔
-
بلتستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف میں «تحقیق کی ضرورت اور عصری تقاضے» کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/بلتستان پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ النجف میں «تحقیق کی ضرورت اور عصری تقاضے» کے عنوان سے ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا۔