حج ابراہیمی
-
حجاج بیت اللہ کے نام آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام:
صیہونی حکومت اور امریکا سے برائت حج سے آگے بڑھ کر ہر مسلمان کی جانب سے ہونی چاہیے
حوزہ/ حجاج بیت اللہ الحرام کے نام رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی نظر میں حج میں عظیم امت مسلمہ کے فرائض
حوزہ/ حج "امت مسلمہ کے عقیدے کے اظہار اور موقف کے اعلان کی ایک جگہ" ہے اور امت مسلمہ اپنے صحیح اور قابل قبول اور قابل اتفاق رائے موقف کو بیان کر سکتی ہے، قابل قبول اور قابل اتفاق رائے... اقوام، مسالک۔ ممکن ہے حکومتیں کسی اور طرح سوچیں، کسی اور طرح کام کریں لیکن اقوام کا دل، الگ چیز ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں اقوام مختلف معاملات میں اپنے موقف کا اظہار کر سکتی ہیں۔ اگرچہ برائت، ابتدائے انقلاب سے ہی حج میں موجود رہی ہے لیکن غزہ کے بڑے اور عجیب واقعات کے پیش نظر خاص طور پر اس سال کا حج، حج برائت ہے۔
-
بمناسبت عید الاضحیٰ:
اسلامی فقہاء و مصلحین کی نظر میں حج کی اہمیت؟
حوزہ/ امت مسلمہ کے عظیم رہنماؤں کے نزدیک اتحاد امت کا فریضہ اس قدر اہم تھا کہ انہوں اس کے شیرازے کو مربوط کرنے کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کردیا ہے۔
-
ایام حج ابراہیمی(ع):
حج اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ
حوزہ/اسلام کی تمام تعلیمات اور احکام خواہ وہ عبادی ہوں یااجتماعی سب کے گوناگوں آثار اور فلسفہ بیان کیا گیا ہے۔اسلام شناس افراد ہر دور میں ان تعلیمات کی آفاقیت اور ان کے ہماری زندگی پر اثرات سے متعلق بحث کرتے آئے ہیں۔مثلاً اسلام کے عملی احکام نماز، روزہ، زکوۃ،خمس ،حج اور دیگر اعمال اگرایک طرف ان میں عبادی پہلو ہے تو دوسری طرف ان میں امت مسلمہ کے لئے اتحاد واتفاق کا بصیرت افروز درس پنہاں ہے ۔ان ہی اہم اور وسیع انسانی زندگی پر اثرات کے حامل اعمال میں سے ایک حج ہے جو کہ بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔