سال 2021
-
ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم کی مدد کرنا کردار معصومین (ع) ہے، امام جمعہ کینبرا
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ۲۰۲۱ انشاء اللہ مظلوموں اور محروموں کا سال ہے ظالم حکمرانوں کا سورج غروب ہو چکا ہے مظلوم کی آواز استعماری اور طاغوتی ایوانوں تک پہنچ چکی ہے جو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر سیاست کر رہے تھے۔
-
امام جمعہ نیویارک:
سال نو کا ایجنڈا اور ماضی سے عبرت، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا نیۓ سال کی آمد پر پیغام
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شرعا ہیپی نیو ائیر کہنا، نیو ائیر کے ڈنر ،نیو ائیر عید وغیرہ میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ بشرطیکہ اسے حکم شریعت نہ سمجھا جائے اور غیر شرعی حرکات سے پرہیز کیا جائے ۔ جتنی سادگی سے ۲۰ سے ۲۱ ٹرانسفر ہوا ہے اسکی مثال ناپید ہے ۔
-
ہیلپنگ ہینڈس نے غریبوں کے ساتھ منایا نئے سال کا جشن/ غریبوں کو نئے کپڑے، کمبل و مٹھائی کھلا کر دی مبارکباد
حوزہ/ تنظیم کے رکن سیف حسین سیفی نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مددکرنا ہے۔ ہم لوگوں نے 31 دسمبر کی رات میں شہر میں نکل کر سیکڑوں لوگوں تک مدد پہونچانے کی یہ کوشش اس لئے کی تاکہ دوسرے لوگ بھی بیدار ہوں اور غریبوں کی مدد کریں ۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
نئے سال کی آمد پر پوری قوم تجدید عہد کرے، ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے انفرادی کردار ادا کریں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ باہمی اتحاد و اخوت کے جذبوں سے سرشار ہو کر ہی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔