شرپسندی
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
بھکھی شریف شیخوپورہ میں جلوس پر شرپسندی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
حوزہ / سربراہ مرکزی محرم الحرم کمیٹی شیعہ علماء کونسل نے کہا: فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔ اس قسم کے دہشتگردی کے واقعات ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو برپا ہونے سے روک نہیں سکتے۔
-
پوری دنیا میں آگ و خون کا امریکی خطرناک کھیل جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: امریکہ کی شرپسندانہ حکمت عملی نے پرامن ممالک کو بھی تباہی میں دھکیل دیا ہے۔امریکہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرکے چین کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔ طاقت کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے پوری دنیا میں آگ و خون کا امریکی خطرناک کھیل جاری ہے۔اس ساری صورتحال میں حکومت اور قوم کو بابصیرت اور دانشمندانہ انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔وسط ایشیا کی ریاستوں کو اس مسئلے کا مل کر حل نکالنے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔
-
اسرائیل کا مستقبل
حوزہ/ اسرائیل کے نجس وجود کے ساتھ امریکہ، نام نہاد عرب ممالک اور تمام اسلام مخالف طاقتیں مسلسل زوال کی طرف گامزن ہیں، شرپسندی سے خون خرابہ تو ہوسکتا ہے مگر اپنے ناپاک مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے۔