عصری علوم
-
امام جعفر صادق علیہ السلام
حوزہ/ ہمارے مولا امام جعفر صادق علیہ السلام نے چودہ سو سال پہلے دینی علوم ہوں یا عصری علوم ہوں، اپنے شاگردوں کو انکے ذوق اور ضرورت کے مطابق مربوط علم میں ماہر بنایا کہ کوئی حدیث کا ماہر ملا تو کوئی تفسیر کا، کوئی کلام کا ماہر ملا تو کوئی مناظرہ کا ،کسی نے کیمیا، فلکیات اور نجوم میں مہارت حاصل کی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آج ہمارے مدارس امام جعفر صادق علیہ السلام کے مدرسہ جیسے ہیں ؟
-
حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت پرقائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
عصری علوم کا ارتقاء امام جعفر (ع) کا مرہون منت ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے علوم قرآنی، احادیث رسول، فرامین آئمہ سے استفادہ کرکے مسلمانوں کو ابدی اور دائمی رہنمائی فرمائی، آپ کے کردار، سیرت، علوم اور اصولوں پر عمل و مخلصانہ استفادہ کریں تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ ہوگا اور جہالت کا خاتمہ ہوگا۔
-
امام جعفر صادق (ع) تمام علوم کے منبع و مرکز تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام کے علوم سے کسی خاص مکتب، مسلک، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا، آپ نے عصری علوم کا جو بے بہا خزانہ صاحبان فکر و نظر کے استفادہ کے لیے چھوڑا وہ آج بھی بلا تفریق مذہب ہر انسان کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔