مسلم دنیا
-
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: سرمایہ دارانہ نظام کا ہدف یہی تھا کہ ایسے علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کو اتارا جائے جہاں تیل کے ذخائر پر با آسانی قبضہ کیا جا سکے۔ مسلم ممالک میں عراق اور شام اس کی واضح مثالیں ہیں۔ لیکن میڈیا پر اس نظام کی پروپیگنڈا مہم بالکل مختلف ہے۔
-
مسلمانوں کو ہر پلیٹ فارم پر جنت البقیع کی تعمیر کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے، عالمہ سیدہ توقیر فاطمہ نقوی
حوزہ/ جنت البقیع پر وہابیوں کی طرف سے دو بار حملہ ہوا. پہلا حملہ سلطنت عثمانی کے دور میں ہوا. اس وقت چونکہ یہ سلطنت عثمانیہ کے خلاف بھی ایک اقدام تھا اس لئے سلطنت عثمانی نے اس کا قلع قمع کردیا لیکن بعد میں سعودی حکومت کے قیام عمل میں آنے کے بعد اس ریاست کے قاضی القضاة نے وہابی مفتیوں سے فتوے لے کر جنت البقیع کو دوبارہ منہدم کرنے کے کا حکم دیا۔
-
اسلامی دنیا جب تک اپنے مسائل کیلئے متفقہ حکمت عملی نہیں اپنائے گی اس وقت تک دنیا متوجہ نہیں ہوگی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: یمن، بحرین، لبنان، مصر اور دیگر ملکوں میں مسلسل بے چینی اور انسانی حقوق کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد اور اسلام آباد کی میزبانی میں اجلاس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔
-
اسرائیل ناجائز ریاست ہے بین الاقوامی دنیا باالخصوص مسلم دنیا کو دھوکہ دینا چاہتی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: انبیاء کی مقدس سرزمین فلسطین سے اسکے اصل ورثاء کو بے دخل کرنے کے علاوہ ناجائز ریاست نے استعماری قوتوں کے ساتھ مل کر عورتوں، بچوں، اور بزرگ شہریوں کو تہہ تیغ کردیا،آج کس منہ سے نیا دھوکہ دینا چاہتا ہے؟
-
بین المسالک ہم آہنگی امہ کے مسائل کا حل ہے:
مسلم دنیا میں اسرائیل کے بڑھتے اثرات کو روکنا تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے دورے کے موقع پر علماء کرام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالم اسلام میں بڑھتے ہوئے مسائل بالخصوص اسرائیل کیلئے مسلم دنیا میں گنجائش پیدا کرنے کی شعوری کوشش کے مقابلہ میں بند باندھنے کی ضرورت ہے۔