مسلکی اختلافات
-
یہ وقت مسلکی اختلافات میں الجھنے کا نہیں
حوزہ/ ہندوستانی مسلمانوں کی موجودہ صورت حال اس قدر تشویش ناک ہے کہ اس کو احاطۂ تحریر میں لانا بھی آسان نہیں ۔گذشتہ دس سالوں میں جس طرح ان کے تشخص پر حملے ہوئے ،حتیٰ کہ قرآن مجید میں تحریف کی کوشش کی گئی ،پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں مسلسل گستاخیاں کی جاتی رہیں ،مسلم اکثریتی علاقوں میں فساد کروائے گئے ،نوجوانوں کو زندہ نذرآتش کیاگیا۔
-
متنازع نصاب کے ذریعے مسلکی اختلافات کو اچھال کر گلی کوچوں اور تعلیمی اداروں تک منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کسی ایک کا عقیدہ کسی دوسرے پر ٹھونسنے کی قطعاً اجازت نہیں ۔غیر مسلم کو بھی جبری طور پر مسلمان نہیں کیا جا سکتا۔نفرتوں کو رواج دینے کے اس سلسلے کو اب رکنا چاہئیے۔یہ ملک ایسی کسی نئی شرپسندی کا متحمل نہیں ہے۔جس طرح ملک میں بسنے والی مختلف قومیں اپنی انفرادی شناخت رکھتی ہیں اسی طرح شیعہ سنی بھی اپنے اپنے مختلف مذہبی نظریات رکھتے ہیں۔
-
پاکستان میں نہج البلاغہ کے ہزاروں جعلی نسخے تلف، مسلکی اختلافات بھڑکانے کی سازش ناکام
حوزہ/ پاکستان میں نہج البلاغہ کے ایسے جعلی نسخے ضبط کئے گئے جن میں توہین رسالت، توہین اہلبیت اور توہین صحابہ کی گئی تھی، نشاندہی کے بعد تحقیقات سے ثابت ہوا کہ تنظیم المکاتب لکھنو کے نام کو غلط طور پر استعمال کیا گیا، تحریف شدہ نہج البلاغہ کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں میں فساد پیدا کرنا اور مکتب اہلبیتؑ کو بد نام کرنا تھا۔
-
عالمی استعمار مسلمانوں میں مسلکی اختلافات کو ہوا دیکر انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے/متنازع فلم خاتون جنت کا اسلامی ممالک بائیکاٹ کریں، سفیر وحدت سیمینار
حوزہ/ تحریک جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما شہید ذوالفقار حسین نقوی کی 24 ویں برسی کی مناسبت سے” سفیر وحدت سیمینار” سے مقررین نے خطاب میں واضح کیا ہے کہ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔