مفتی ابوالقاسم نعمانی
-
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی اپیل:
مہلک وباء سے حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری،مذہبی مقامات پر بھی حکومتی گائڈلائین پر عمل کریں
حوزہ/ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر جس طرح ملک میں پھیل رہی وہ نہایت ڈراؤنی صورتحال ہے، اس کی وجہ سے مسلسل متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، لہٰذا بہت ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کے لئے جو بھی طریقے ہیں ،انہیں اپنایا جائے کیونکہ انسانی زندگی سب سے زیادہ قیمتی ہے۔
-
ہندوستان؛ نبی آخرالزمان (ص) کی خیالی تصویر شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں غم و غصہ
حوزہ/ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اسلام میں روز اول سے ہی تصویر کشی کو سخت حرام قرار دیاگیا، لیکن مذکورہ کتاب کے پبلشر اور مصنف نے خیالی تصویر بنا کر مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
-
حکومت فرانس کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا دستوری اور مذہبی حق ہے، مفتی ابوالقاسم نعمانی
حوزہ/ مولانا نے کہا کہ اس تناظر میں ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت ہند نے اس سلسلے میں فرانس کی تائید و حمایت کر کے ہندوستان کے بیس کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔