مولانا ارشد مدنی
-
ایرانی علماء و محققین کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ؛ ایران مسلکی تشدد کا حامی نہیں، عالمی اخوت کا خواہاں
حوزہ/ ایرانی علماء اور محققین کا دارلعلوم دیوبند پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم، دونوں ممالک کے مذہبی رہنماوں کے درمیان اسلامی علوم و فنون اور تاریخ ِ دارالعلوم دیوبند کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
-
ہندوستانی پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمان کی توہین نفرت کی انتہا ہے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ نفرت کی انتہا ہے جو اب جمہوریت کے ایوان تک جا پہنچی ہے۔
-
یکساں سول کوڈ ملک کے اتحاد کے لیے بڑا خطرہ: جمعیت علمائے ہند
حوزہ/ مولانا ارشد مدنی کی جمعیت علمائے ہند آج لا کمیشن کو اپنی رائے بھیجے گی، کہا گیا ہے کہ مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو۔
-
ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے والے افراد غدار ہیں: مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ ممبئی کے آزاد میدان میں جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی حسنی نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
-
کُل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس سے بڑا اعلان؛ "مدارس اسلامیہ کسی بھی سرکاری امداد کے قائل نہیں"
حوزہ/ اجلاس میں مدارس کی کسی بھی بورڈ سے وابستگی کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ دنیا کا کوئی بھی بورڈ مدارس کے قیام کے مقصد کو نہیں سمجھ سکتا، لہٰذا کسی مدرسہ کا بورڈ میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اجلاس میں دو ٹوک کہا گیا کہ مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت ہے۔
-
دینی مدارس فرقہ پرستوں کی آنکھ کے کانٹے ہیں؛ جمعیۃ علماء ہند
حوزہ/ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے صاف لفظوں میں کہا کہ ہمارا اعتراض موجودہ حالات میں فرقہ پرست ذہنیت کے سلسلے میں ہے، مدارس کا سروے کرانے کے حکم پر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کا سروے ضروری تو دوسرے تعلیمی اداروں کا سروے کیوں نہیں؟
-
ادے پور کا واقعہ غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکت، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ راجستھان کے ادے پور میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر ہونے والے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جس طرح ہم جگہ جگہ موب لنچنگ کے مخالف تھے اسی طرح ہم اس غیر انسانی حرکت کو بھی امن وامان کے لئے انتہائی خطرناک محسوس کرتے ہیں۔
-
ہماری لڑائی ملک میں مذہب کے نام پر آگ لگانے والوں سے ہے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمعیۃ علمائے ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے ہفتہ کو اتر پردیش کے دیوبند میں کہا کہ مسلمانوں کی لڑائی کسی ہندو سے نہیں، بلکہ مذہب کی بنیاد پر آگ لگانے والی حکومت سے ہے اور ہم اسکا مقابلہ عدالت کے ذریعے سے کریں گے۔
-
ہندوستان؛ سپریم کورٹ متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن پر علیحدہ سماعت کرے گا
حوزہ/ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ڈیڑھ سو سے زیادہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے تراشے اور اہم تفصیلات پٹیشن کے ساتھ عدالت میں داخل کی گئی ہیں، جنمیں صحافتی اصولوں و اخلاق کو تارتار کرتے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں اور اپنی ان حرکتوں سے انہوں نے ملک کے امن واتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔
-
فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل اور نفرت کے خاتمے کیلئے اب ہمیں متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل کرنے اور نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور نو منتخب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف ان طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔
-
ہم طالبان کو دہشت گرد نہیں مانتے؛ آزادی کے لئے لڑنا اگر دہشت گردی ہے تو پھر نہرو،گاندھی اور شیخ الہند بھی دہشت گرد تھے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمیعۃ علماء ہند کے صدر نے کہا: طالبان غلامی پر یقین نہیں رکھتے،جب کہ دارالعلوم غلامی کی مخالفت کے لیے بنایا گیا تھا۔ ہم میں سے باقیوں کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ویسے یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ دارالعلوم کا کوئی بھی فرد طالبان کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
-
مولانا ارشد مدنی نے لو جہاد کے مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی
حوزہ/ اتر پردیش کے سیتاپور لو جہاد معاملے میں گذشتہ چار ماہ سے جیل میں مقید 6 ملزمین، جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں، کو آج ستیاپور کی ٹرائل کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
-
جمعیۃ علمائے ہند نے مسلم بچوں کے ساتھ ہندو بچوں کوبھی اسکالر شپ دی
حوزہ/ جمعیۃ علمائے ہند جس طرح رفاہی اور بازآبادکاری کے کاموں میں مذہبی تفریق سے اوپر اٹھ کر ضرورت مند لوگوں کو امداد فراہم کر رہی ہے اسی طرح اس نے تعلیم کے میدان میں بھی اسکالرشپ دینے میں مذہبی تفریق کی دیوار کو توڑتے ہوئے مسلم بچوں کے ساتھ ہندو بچوں کو بھی اسکالر شپ دی ہے جن کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے اوراس کے لئے اسکالر شپ کی رقم دوگنا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
-
مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب
حوزہ/ ملک کے موجودہ حالات، قانون وانتظام کی بد تر صورتحال اور مسلمانوں کی تعلیمی حالات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے جمعیۃ کے تعلیمی وظائف کی رقم پچاس لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے کردی۔ یہ اعلان انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے مجلس عاملہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
-
صدر جمیعت العلماء ہند:
ہندوستان؛ آئین مخالف قانون کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ لو جہاد قانون کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جمیعت العلماء ہند کی مداخلت کار کی عرضی سُپریم کورٹ میں منظور ہوگئی ہے۔
-
صدر جمعیۃ علماء ہند:
ہندوستان میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ؛ چیف جسٹس کے تبصرے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ چیف جسٹس نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ہم عوام کے بولنے پر اعتراض نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی اس پر پابندی لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ پر ایسی خبریں نشر نہیں ہونی چاہئے جو جھوٹ پر مبنی ہوں اور جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔
-
ہندوستان میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ؛ جمعیۃ علماء ہند کے مقدمہ میں مرکزی حکومت نے تازہ حلف نامہ داخل کیا
حوزہ/ کورونا وائرس کو تبلیغی مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف مولانا سید ارشدمدنی صدرجمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر آج 28 جنوری کو چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت متوقع ہے۔
-
جمعیۃ علماء ہند کے صدر:
پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں مسلمان، مولانا ارشد مدنی
اب ہمیں ایسے اسکولوں کی ضرورت ہے جس میں مذہبی شناخت کے ساتھ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں، ہر سال کی طرح سال2021-2022 تعلیمی سال کے لئے مولانا ارشد مدنی نے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا۔
-
صدر جمعیۃ علماء ہند:
ہندوستان میں متعصبانہ ذہنیت مسلمانوں کو مایوسی کا شکار بنانا چاہتی ہے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا آسام حکومت کے فیصلہ پر سخت رد عمل