۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
چیئرمین جموں و کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس

حوزه نیوز/ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان کے بارے میں کہا کہ: بھارتی فوج کےسربراہ کابیان ہماری اخلاقی فتح کی تصدیق ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی؛ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان کے بارے میں کہا کہ: بھارتی فوج کےسربراہ کابیان ہماری اخلاقی فتح کی تصدیق ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کےچیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہےکہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت  کا یہ بیان کہ نہ تو فوج اور نہ ہی عسکریت پسند کشمیر میں اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں دراصل ہماری اخلاقی فتح کی تصدیق اور کشمیری عوام کی سبقت کا برملا اظہار ہے۔

 سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت وقتی اقدامات اور قتل عام کے جاری سلسلے کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ کے الزامات بے بنیاد اور حقائق سے چشم پوشی کے عکاس ہیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں محمد یوسف نقاش اور حکیم عبدالرشید نے بھی کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ کا بیان دراصل کشمیریوں کے اس موقف کا اعتراف ہے کہ جنگیں، محکومیت ،تشدد ،نفرت اور دشمنی تنازع کشمیر کا حل نہیں ہیں۔

 سید علی شاہ گیلانی نے جنرل بپن راوت کے اس بیان کو جس میں انہوں نے جموں کشمیر کی غالب اکثریت بھارت کے حق میں ہونے کا ذکر کیا ہے، ایک ہمالیائی جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت کو ہمارے حقِ خودارادیت کے مطالبہ کو عقلی اور منطقی اعتبار سے قبول کرکے رائے شماری کے ذریعے ہی معلوم ہو سکتا ہے کہ لوگوں کی غالب اکثریت کس کے ساتھ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .