۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا بابایی

حوزہ / ایران کے شہر فردوس کے امام جمعہ نے کہا: علماء کرام، مبلغین دین اور ذاکرین کو چاہئے کہ وہ لوگوں اوربالخصوص جوان نسل کے لئے عاشورائی کلچرل کی ترویج کریں کیونکہ دشمن انہیں گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے شہر فردوس کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا بابایی  نے  شہر بیرجند میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے سنتی عزاداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی  ؒ سنتی عزاداری کی بہت زیادہ تاکید کرتے تھے اور آج بھی بہت ساری مذہبی انجمنیں سنتی عزاداری کا اہتمام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا: عزاداری سنتی ہونی چاہئے۔ جوانوں کو مذہبی انجمنوں کا حصہ بن کر امام حسین ؑ کے قیام عاشورا کی شناخت حاصل کرنی چاہئے اور ماہ محرم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔

شہر فردوس کے امام جمعہ نے کہا: اسلامی نظام کا تحفظ سب سے مقدم ہے۔ امام حسینؑ نے بھی اسلامی حکومت کے لئے مصیبتیں برداشت کیں۔ ہمیں بھی آج سیدالشہداء ؑ کے نقشِ قدم پر چلنا چاہئے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا بابایی  نے   کہا: اس زمانے میں جس پسندیدہ امر کو ترک کر دیا گیا تھا وہ وہ حکومت اسلامی اور اسلام کا نام تھا۔ امام حسینؑ نے اسلامی حکومت کی تشکیل کے لئے قیام کیا۔

شہر فردوس کے امام جمعہ نے کہا: علماء کرام، مبلغین دین اور ذاکرین کو چاہئے کہ وہ لوگوں  اوربالخصوص جوان نسل کے لئے عاشورائی ثقافت کی ترویج کریں کیونکہ دشمن انہیں گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے ماہ محرم میں سیاہ لباس پہننے کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا: جب کسی انسان کا رشتہ دار اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو وہ کچھ عرصہ سیاہ لباس پہنتا ہے اور عطر سے بھی استفادہ نہیں کرتا۔

حجت الاسلام و المسلمین بابایی  نے   کہا: امام حسینؑ کا ہماری گردنوں پر حق ہے۔ اگر وہ نہ ہوتے تو آج دین بھی نہ ہوتا پس ہمیں ماہ محرم میں سیاہ لباس پہننا چاہئے اور ہمیں ایسے لباس کا انتخاب کرنا چاہئے جس میں خوشی کا اظہار نہ ہوتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ محرم کے ایام میں سیاہ لباس پہننا مطلوب ہے کیونکہ یہ غم و حزن کی علامت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا بابایی  نے   کہا: ہم ائمہ اطہارؑ کو ایک نور سمجھتے ہیں۔ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور ہم ان کے غم میں مغموم ہوتے ہیں۔

شہر فردوس کے امام جمعہ نے کہا: ہر مسلمان اپنے اماموں کے یوم ارتحال پر سیاہ لباس پہنتا ہے اور ان کے میلاد کے دن خوشی مناتا ہے۔

انہوں نے کہا: تمام مسلمانوں کی گردنوں پر امام حسینؑ کا حق ہے کیونکہ انہوں نے طاغوت اور کفر کو نابود کر کے دین اسلام کو زندہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .