بدھ 19 ستمبر 2018 - 19:23
پاکستان کے شہر پاراچنار میں عزاداری امام حسینؑ میں اہلسنت کے بزرگان کی شرکت

حوزہ / پاکستان کے شہر پاراچنار میں امام بارگاہ میں مجلس عزای امام حسینؑ میں فوجی آفیسرز، حکومتی نمائندوں اور اہلسنت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر پاراچنار کے ایک امام بارگاہ میں مجلس عزا اور عزاداری سید الشہداءؑ میں فوجی آفیسرز حکومتی نمائندوں اور اہلسنت کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی۔
اس مجلس عزا کے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین اخلاق حسین نے امام حسینؑ کو حق و باطل کی پہچان کا معیار قرار دیتے ہوئے کہا: کربلا ہمیں ظلم کے خلاف اتحاد و وحدت کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے آخر میں مجلس عزا میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha