۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
حجت الاسلام والمسلمین زکی باقری

حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین زکی باقری نے لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی ممالک کی یونیورسٹیاں سیکولر اداروں کے زیر انتظام چلائی جارہی ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے وفد کے ہمراہ حجت الاسلام والمسلمین زکی باقری سے لاہور میں ملاقات کی  ، حجت الاسلام والمسلمین زکی باقرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی ممالک کی یونیورسٹیاں سیکولر اداروں کے زیر انتظام چلائی جارہی ہیں.

اورمنظم سازش کے تحت نوجوانوں میں لادینیت کو فروغ دیا جارہا ہےاستعماری و استکباری طاقتیں دورحاضر کے نوجوانوں میں مذہب پر یقین کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے معاشرے کا بغور جائزہ لیں تو نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ہمارے نوجوانوں نے قرآن سے دوری اختیار کی ہوئی ہے جس کے باعث شیطانی طاقتیں اپنے اہداف میں کامیاب ہورہی ہیں  اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان شیطانی حربوں کے خلاف دنیا بھر کے طلبہ عالمی متحدہ محا ذ تشکیل دیں تاکہ سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکے.

انہوں نے کہا کہ دنیا پر صرف دوفیصد استکباری طاقتیں مسلط ہیں جن کا ایجنڈا لادینیت کو فروغ دینا ہے ایسے میں دس فیصدنوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
نوجوانوں کو تائید کرتے ہوئے کہا قرآن مجید کی تلاو ت کو اپنامعمول بنائیں اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دیں.

انہو ں نے آئی ایس او پاکستان کی ملت تشیع کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان میں جلوس عزاء کے دوران نماز کا اہتمام سمیت تمام کاوشیں قابل ستائش ہیں اور یہی حقیقی بیداری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .