۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رائے ونڈ لاہور میں تبلیغی اجتماع

حوزه/ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں دس روزہ عالمی تبلیغی اجتماع امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع اور یہ تبلیغی اجتماع بہی پچھلے سالوں کی طرح دو مرحلوں میں ہی منعقد کیا جارہا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں دس روزہ عالمی تبلیغی اجتماع امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان سے شروع اور یہ تبلیغی اجتماع بہی پچھلے سالوں کی طرح دو مرحلوں میں ہی منعقد کیا جارہا ہے۔

منتظمین تبلیغی جماعت نے پاکستان بھر کے تبلیغی حلقوں کو 8 بڑے حصوں میں تقسیم کیا ہے ، اور ہر سال عوام کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 2 حصوں کا اجتماع (جس میں کوئٹہ ، لاہور ، پشاور ، ملتان کے حلقے شامل ہیں) پہلے مرحلے میں ہوگا جو کہ جمعہ 2 نومبر سے شروع ہوگا اور4 نومبر کی صبح پہلے مرحلے کی اختتامی و اجتماعی دعا ہوگی۔ اور باقی 2 حصوں کا اجتماع ( جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد ، کراچی، سوات کے حلقے شامل ہیں) جمعہ 9 نومبر سے شروع ہوگا اور دوسرے مرحلے کی اختتامی و اجتماعی دعا اتوار11 نومبر کی صبح ہوگی۔ جبکہ باقی 4 حصوں یعنی آدھے پاکستان کا اجتماع اگلے سال نومبر میں ہوگا تاکہ عوام پاکستان کو بڑھتے رش کے باعث کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوران اجتماع پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ تبلیغی جماعت کی ڈنڈا بردارفورس بھی سیکیورٹی پر مامور تھی، شرکاء کی چیکنگ کے لیے واک تھروگیٹس اورکلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے۔

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .