۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کی تقریب تقسیم اسناد

حوزه/ منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرائت و تحفیظ القرآن کی تقریب تقسیم اسناد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں منعقد ہوئی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کی تقریب تقسیم اسناد 8 دسمبر 2018ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ تقریب میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، مرکزی قائدین، اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

پروگرام میں شعبہ تحفیظ القرآن کے بچوں کو قرآن مجید حفظ کرنے پر اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بچوں سے مختصر تربیتی گفتگو بھی کی۔ تقریب کا اختتام دعا کیساتھ ہوا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .