۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر

حوزہ / دشمن کی اقتصادی پابندیوں اور مالی مشکلات کا مقابلہ صرف قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام سے تمسک کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ممبر محترمہ علی شاہی نے شہر قم میں دارالقرآن علامہ طباطبایی میں دارالقرآن امام علی علیہ السلام کے قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:دشمنوں پر فتح  و کامرانی حاصل کرنے کا بہترین راستہ صرف قرآن کریم سے تمسک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن مجید کے ظاہر اور باطن کی طرف توجہ کر کے معاشرے میں موجود مشکلات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

شہر شبستر سے ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر نے کہا: ایرانی پارلیمنٹ میں قرآن وعترت کے نام سے ایک شعبہ موجود ہے اور اس کا شمار پارلیمنٹ کے بڑے شعبوں میں سے ہوتا ہے۔ امید ہے کہ انشاءاللہ  ہم قرآن کریم پر عمل کرنے میں دنیا میں سب سے آگے ہوں۔

انہوں نے آخر میں کہا:ان مقابلوں کی خصوصیت یہ ہے  کہ ان میں تمام اقوام کے لوگ شریک ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .