۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شیعیان کشمیر کی انجمن شرعی کے سربراہ

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن موسوی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ آج ہمارے سے معاشرے میں بے حیائی اور دین میں بدعتوں کی ترویج کی جا رہی ہے۔ ان مسائل سے مقابلہ کرنے کیلئے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے سربراہ اور اس خطے کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید حسن موسوی صفوی نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں بے حیائی اور دین میں بدعتوں کی ترویج کی جا رہی ہے۔ ان مسائل سے مقابلہ کرنے کے لئے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عبادت، مناجات، عفت، شوہر کا احترام اور خاندان سے محبت جیسے کردار موجود ہیں کہ جو پیروی اور اطاعت کے قابل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں معاشرے میں دشمن کی ایجاد کی ہوئی بدعتوں سے مقابلہ کرنا چاہیے البتہ ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل اور بدعتوں کی نابودی کے لئے ہماری خواتین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسین موسوی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو عالمین کی بہترین خاتون کے لقب سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا: اگر خواتین دنیا اور آخرت کی خوشبختی چاہتی ہیں تو انہیں حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .