حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید علا ہاشمی شاہرودی نے آج حوزہ نیوز ایجنسی کے شہر قم میں مرکزی دفتر کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر حوزہ میڈیا کے ناظر اعلی حجت الاسلام والمسلمین میر غیاثی اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جناب حسن صدرائی نے حوزہ نیوز ایجنسی کی کارکردگی کے متعلق حجت الاسلام سید ہاشمی شاہرودی کو بریفنگ دی ۔
یاد رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کے وزٹ کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی ہاشمی شاہرودی سے مفصل انٹرویو بھی لیا گیا جسے عنقریب شائع کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ