۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سپاه پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملہ

حوزه/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بس پر کل شام تکفیری دہشتگردوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خاش زاہدان شاہراہ پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بس پر کل شام تکفیری دہشتگردوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خاش زاہدان شاہراہ پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ۲۷ اہلکار شہید اور ۱۳ زخمی ہوئے۔

سپاه پاسداران انقلاب کے مرکز سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش کار، بس سے ٹکرائی جو اہلکاروں کو ان کے گھروں میں چھوڑنے جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ 'جیش العدل' نے قبول کی ہے۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی گاڑی کو ایک ایسے وقت میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جب دو روز قبل ہی ایران میں  اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بکف ایرانی انٹیلی جنس اور فورسز شہیدوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گی۔

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر دہشتگرانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .