۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سعودی عرب کے معصوم بچے کا خون آل سعود کو غرق کردے گا

حوزہ/ سعودی عرب کے معصوم بچے زکریا کی شہادت پر اس ملک کے حکام کی طرف سے مکمل خاموشی کے خلاف افریقی ملک ’’مالی‘‘ کے علمائے اسلام کونسل نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے درندہ صفت شہری کے ہاتھوں مدینہ منورہ میں ننھے زکریا کی مظلومانہ شہادت پر سعودی عرب کے عسکری اور سرکاری حکام کی خاموشی اور اس وحشیانہ قتل کے مجرم کو آزاد چھوڑ دینے پر مسلمانوں اور بالخصوص شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

افریقی ملک مالی کے مختلف اسلامی مذاہب کے علماء پر مشتمل علمائے اسلام کونسل کے سربراہ نے اس غیر انسانی جرم پر سعودی حکام اور اس ملک کے میڈیا کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مالی کے علماء اسلام کونسل کے اس مذمتی بیانیے میں آیا ہے کہ چند ماہ قبل آل سعود پر تنقید کرنے والے صحافی ’’جمال خاشقجی‘‘  کو سعودی حکام کے ایماء پر استنبول میں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور اب مدینۃ  الرسول میں اس سے کہیں زیادہ دردناک سانحہ رونما ہوا ہے۔ اس واقعہ میں ایک ننھے معصوم شیعہ بچے کے گلے کو ایک ظالم اور سفاک قاتل نے شیعہ دشمنی میں کاٹ دیا ہے۔

سعودی حکام کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس معصوم بچے کا خون بہت جلد آل سعود کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .