۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
سربراه شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزه/سربراه شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں جنہوں نے آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور اور لین وڈ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراه شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگردی انتہائی افسوس ناک ہے ، اس دہشتگردانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انکا مزیدکہنا تھاکہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں جنہوں نے آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور اور لین وڈ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ساجد نقوی نے نیوزی لینڈ میںدومساجدحملہ میں قیمتی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ریاست کو چاہیے کہ وہ مساجد پر حملہ آوروں کو گرفتار کرئے اور قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزادینے کےساتھ ساتھ نیوزی لینڈ میں قائم مساجد اور وہاں پر بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنا ئے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی وغیر اسلامی ممالک عرصہ دراز سے دہشتگردی کا سامنا اورمقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں۔اور پاکستان بھی عرصہ دراز سے دہشتگردی کا شکار ہے اور ہم نے ہمیشہ ہر سطح پر ہرقسم کی دہشتگردی کی نفی کی ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے اور ملک میںپر امن فضاءقائم کرنے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف ہیںاوراس ملک میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کی داعی اور بانیان میں سے ہیں۔

آخرمیں سربراه شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے کے خاتمہ کےلئے تمام ممالک کو متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانے کے ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمہ کو ممکن بناتے ہوئے امن و امان کے قیام کوبرقرار رکھا جاسکے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے شہدا ءمساجدکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .