۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علماء کی کچورا بلتستان میں  صفائی مہم و آگاہی واک/تصویری رپورٹ

حوزه/ علماء کونسل کچورا کے زیر اہتمام اور مختلف مقامی تنظیموں کے تعاون سے ہفتہ کے روز کلین کچورا کے نام سے صفائی مہم اور آگاہی واک کا انتظام کیا گیا۔ کچورا کے مختلف سکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے اس مہم میں شرکت کی۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علماء کونسل کچورا کے زیر اہتمام اور مختلف مقامی تنظیموں کے تعاون سے ہفتہ کے روز کلین کچورا کے نام سے صفائی مہم اور آگاہی واک کا انتظام کیا گیا۔ کچورا کے مختلف سکول کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے اس مہم میں شرکت کی۔

صفائی مہم اور آگاہی واک کا آغاز بوائز ہائی سکول کچورا سے ہوا اور فروق ژھو (اپر کچورا جھیل) پر ایک جلسہ کے بعد اختتام پزیر ہوا۔

آگاہی واک کے دوران طلباء اور طالبات نے صفائی کی اہمیت سے متعلق پلے کارڑ اٹھائے ہوئے تھے اور جلسہ سے طلباء اور طالبات نے صفائی کی اہمیت پر روشنی بھی ڈالی۔

جلسے سے علماء کونسل کچورا کے صدر حجة الاسلام محمد لطیف مطہری نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچورا جیسے خوبصوت علاقے میں مختلف جگہوں پر کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ جہاں وقت کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاح کی بڑھتی ہوئی تعداد اس علاقے کا رخ کر رہی یے، اسی دوران مقامی انتظامیہ کی کچورا کی صفائی کے متعلق غفلت مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سیر و سیاحت کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ جلد از جلد اس خوبصورت علاقے کی صفائی کا اہتمام کرے وگرنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے اس صفائی اور آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی آگاہی مہم وقت کی اشد ضرورت ہے مگر مقامی انتظامیہ کی مدد کے بغیر اس کو پائدار نہیں بنایا جا سکتا۔ اس وقت کچورا میں روزانہ سينکڑوں کی تعداد میں مہمان آتے ہیں اور نتیجتا پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کا کوئی مناسب طریقہ اور جگہ موجود نہیں۔ جس کی وجہ سے آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

حجة الاسلام اعجاز بہشتی نے بهی اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے جنت نظیر سرزمین پر آنے والے سیاح کو صاف ستھرائی اور بہتریں اسلامی ماحول سے استقبال کر کے ہم علاقے میں ٹورزم کو مزید پرموٹ کرسکتے ہیں سیاحت کے شعبے میں عوام الناس کی تعاون سے ہم مزید پیش رفت کر سکتے ہیں گلگت بلتستان کی سر زمین اور انکے باسیوں کو علاقے میں سیاحت کو فروخت دینے کے لئے صفائی کیساتھ ساتھ ہماری ثقافت اور اسلامی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا تاکہ آنے والے سیاح آپکے سفیر بن کر اپنے علاقوں میں جائیں، انشاءاللہ حلقہ نمبر 2 سے جاری یہ مہم جلد پورے بلتستان میں پھیلے گی۔

جلسہ کے آخر میں اس آگاہی مہم کو کامیاب طریقے سے منعقد کرنے پر تمام شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اس آگاہی مہم میں وحدت مسلمین کےمرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .