۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
 ولادت حضرت فاطمہ معصومہ  (س)

حوزہ/حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم دختر کا نام سے مناتے ہے اور اس روز مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور والدین اپنی بیٹیوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں۔حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں واقع آپ کے روضے میں جشن کی تقریبات جاری ہیں جہاں آپ کے متوالے آپ (س) کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-

قم میں کل رات حرم حضرت معصومہ  س کے منتظمین کی موجودگی میں حرم کا پرچم تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت اور گیارہ ذی القعدہ آپ کے بھائی حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اسی مناسبت سے ان ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے.

فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حوزہ نیوز ایجنسی تمام مومنین کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .