۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
​آیت اللہ غریفی

حوزہ / بحرینی عالم دین آیت الله سید عبدالله غریفی نے کہا: وہ ایام جنہیں خداوند متعال نے مسلمانوں کے لئے عید قرار دیا ہے ، مسلمانوں کے لئے عزت، وقار، سنجیدگی اور طاقت کا باعث ہیں جو کہ آپس کے اختلافات، بدامنی، ناآرامی اور تمام تنازعات کو ختم کرنے کا سبب ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عالم دین آیت الله سید عبدالله غریفی نے ’’القفول منامہ‘‘ کے علاقے میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: وہ ایام جنہیں خداوند متعال نے مسلمانوں کے لئے عید قرار دیا ہے ، مسلمانوں کے لئے عزت، وقار، سنجیدگی اور  طاقت کا باعث ہیں جو کہ آپس کے اختلافات، بدامنی، ناآرامی اور تمام تنازعات کو ختم کرنے کا سبب ہیں۔

انہوں نے کہا: عید الفطر گذر گئی ہے اور اب مسلمان عید ضحی کی تیاریوں میں ہیں۔ آیا مسلمانوں کی باہمی فضا میں بھی اتحاد و وحدت، افہام و رتفہیم، امن و آشتی، محبت و رواداری اور اسی طرح اصلاحات اور تعمیرنو جیسی مثبت تبدیلی آئے گی؟

آیت الله سید عبدالله غریفی نے اپنے بیان میں کہا کہ روزہ داروں کی عید، عید الفطر اور حاجیوں کی عید، عید الضحیٰ ہے اور عید کا دن محبت کا دن ہے اور راہ خدا میں اسلامی بھائی چارے کا دن ہے۔اگر  اعیاد اسلامی میں اتحاد اور محبت کا عنصر نہ ہو تو ان کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی ہے۔

انھوں نے تمام مسلمانوں کو دعوت فکر دیتے ہوئے مزید کہا: آیا ہماری عیدیں ہمارے درمیان محبت و صلح کی فضا قائم کر پائی ہیں اور یہ کہ آیا ہم مسلمانوں کی یہ عیدیں کیا ہمارے درمیان اخوت و برادری کو ایجاد کر پائی ہیں؟

تبصرہ ارسال

You are replying to: .