۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مراسم درهای باز در مرکز اسلامی شهر اودن، یوتا برگزار می شود
 امریکا میں کویت کے اسلامک سنٹر کے دروازے غیر مسلموں کے لیے کھول دئے گئے

حوزہ / امریکی ریاست ’’ایوٹاہ‘‘ میں مختلف ادیان کے درمیان بہتر روابط کے لیے مسلمانوں نے غیر مسلموں کے لیے مساجد کے دروازے کھول دئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایوٹاہ کے شہر  آگڈین میں ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۹ء کو امریکہ میں مقیم مسلمانوں نے غیر مسلموں کے لیے مسجد کے دروازے کھول دیئے۔اس کام کا مقصد مختلف ادیان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

۱۳ اکتوبر ۲۰۱۹ء کو صبح گیارہ بجے سے لے کر ساڑھے گیارہ بجے تک مذہبی اسکالرز لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔

شہر آگڈین میں واقع اسلامک سینٹر کے سرپرست محمد التیگار نے کہا: اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ مسلم اور غیر مسلم ایک دوسرے کو پہچانیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم دیکھیں گے کہ اگر اس پروگرام میں زیادہ لوگوں نے شرکت کی تو ہم آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کا اہتمام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ کے مہینے میں اسی سینٹر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس تقریب میں مسلم رہنماؤں نے اسلام کی نظر میں انسانیت کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو بھی کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .