۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجلس شورای اسلامی

حوزه/اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی وزارت جنگ کے سبھی ارکان، پینٹاگون سے وابستہ سبھی کمپنیوں اور اداروں نیز جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں شریک سبھی امریکی فوجی افسران اور افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی نے امریکی وزارت جنگ پینٹاگون، اس کے سبھی اراکین، اس سے وابستہ سبھی کمپنیوں اور اداروں اور ان میں کام کرنے والے افراد اور شہید جنرل قاسم سلیمانی پر دہشت گردانہ حملے میں شریک سبھی افراد کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پاس کردیا۔
یہ بل منگل کو ایرانی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔ 
ایران کی پارلیمنٹ میں یہ بل منظور ہونے کے بعد ایوان بہت دیر تک امریکا مردہ باد اور انتقام انتقام کے نعروں سے گونجتا رہا۔
اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا کی مرکزی فوجی کمان سینٹ کام کے سبھی ارکان کے علاوہ امریکی وزرات جنگ پینٹاگون کے سبھی ارکان اور اس سے وابستہ کمپنیاں، ادارے اور ان میں کام کرنے والے سبھی افراد بھی دہشت گرد سمجھے جائیں گے۔ اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اپنے فیصلوں کے نتائج کا انتظار کریں۔
اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے رواں ایرانی سال کے صرف آخری دو مہینوں یعنی اکیس جنوری سے انیس مارچ دو ہزار بیس تک کے لئے سپاہ قدس کے لئے دو سو ملین یورو کی رقم مخصوص کی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس کے ذمے خطے کے استقامتی محاذ کی ذمہ داری ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .