حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/ اسلام دشمن وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن کریم کی ۲۶ آیات کو قرآن سے نکالنے کے بیان اور عدالت میں داخل عرضی کی سخت مذمت کرتے ہوئے مجلس علماء ہند شعبہ قم المقدسہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا زرارہ نے کہا کہ حب دنیا کا ایک بڑا مصداق ہو اور حب مال و اقتدار ہے اس کا اسیر ہر قسم کاگھناؤنا عمل انجام دینے پر تیار ہوجاتا ہے، کل ایسے افراد عمروعاص، عبیداللہ ابن زیاد اور عمر ابن سعد لعنھم اللہ کی شکل میں دکھائی دیتے تھے اور آج وہ سلمان رشدی اور وسیم رضوی وغیرہ کی منحوس صورت میں نظر آتے ہیں۔
یوں تو وسیم رضوی مردود ایک مدت سے ملسل " اسلام دشمن" حکومت کی خوشنودی اور حصول مال و اقتدار کی خاطر دین برحق "اسلام" کے خلاف نہایت پست اور گھناؤنی حرکتیں کرنے میں مشغول ہے لیکن حال میں اس مرتد و ملعون نے قرآن حکیم کی غیر معمولی عظمت و صداقت پر جو رکیک حملہ کیا ہے وہ اس کی جہالت و نادانی ، انتہائی گھٹیاطبیعت ، کھلی پستی و حماقت اور دائمی ذلت و ہلاکت کے لئے کافی ہے۔
مجلس علمائے ھند شعبہ قم اس ملعون و مرتد کے اسلام وقرآن کے مخالف تمام احمقانہ و ظالمانہ اقدامات بالخصوص اس موجودہ منافقانہ و کافرانہ عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس سے اپنی کھلی بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعلان کرتی ہے کہ اس خودفروختہ درندہ کا اسلام اور کسی اسلامی فرقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔