۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان

حوزہ/ نہایت غم انگیز خبر ابہی ابہی سرزمین نجف اشرف سے موصول ہو رہی ہے کہ محسن الحکیم اعلی اللہ مقامہ کے  نواسے اور علمی جانشین جہان تشیع کے عظیم المرتبت مرجع آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم اس دارے فانی سے کوچ کرگئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جوہر عباس رضوی صدر المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ و اراکین نے آیۃ اللہ العظمی سید سعید الحکیم کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

موت العالم ثلمة في الإسلام لا تسد ما اختلف الليل والنهار

انا لله و انا الیه راجعون رضا بقضایه و تسلیما لامره

نہایت غم انگیز خبر ابہی ابہی سرزمین نجف اشرف سے موصول ہو رہی ہے کہ محسن الحکیم اعلی اللہ مقامہ کے  نواسے اور علمی جانشین جہان تشیع کے عظیم المرتبت مرجع آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم اس دارے فانی سے کوچ کرگئے۔ 

ہم اس موقعہ پر امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کی بارگاہ میں دوہری مصیبت کا پرسہ پیش کرتے ہیں، ایک آپکے جد مظلوم پابند طوق و سلاسل امام زین العابدین علیہ السلام کی شب رحلت دوسرے آپکے نایب قید خانہ شام کی طرح صدام کے ذریعہ زندان ابوغریب میں کم از کم ۹ سال صعوبتیں برداشت کرنے والے  مرجع عالی قدر  حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت مومنین کے لیے آزمایش اور امتحان کی منزل ہے۔

خاندان حکیم پر یقیناً مصیبت کی گھڑی ہے اللہ تعالیٰ اس عظیم القدر مرجع کی جدایی میں مومنین کو صبر جمیل عطا فرمائے خاندان حکیم بالخصوص آپکے فرزند بزرگ حجت الاسلام والمسلمین آقای سید ریاض الحکیم کو صبر و تحمل عنایت کرے آمین

والسلام 

سید جوہر عباس رضوی 

و آراکین المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان 

المصطفی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ہندوستان کا آیۃ اللہ العظمی سید سعید الحکیم کی رحلت پر افسوس کا اظہار

تبصرہ ارسال

You are replying to: .