۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

حوزہ/ سندھ حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پیادہ روی کرنے والے شہریوں پر کاٹی جانے والی  ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے فلفور سندھ بھر میں کاٹی جانے والی ان انسانی حقوق شکن ایف آئی آروں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبائی دفتر سے جاری کیئے جانے والے بیان میں ترجمان شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ نے ایام عزاء کے دوران صوبے بھر کی صورتحال بلخصوص چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پیادہ رسی کرنے والے عزاداران امام حسینؑ کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آرکے حوالے سےکہا کہ: سندھ حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پیادہ روی کرنے والے شہریوں پر کاٹی جانے والی  ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے فلفور سندھ بھر میں کاٹی جانے والی ان انسانی حقوق شکن ایف آئی آروں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حکومت سندھ بلخصوص سندھ پولیس کا یہ متعصبانہ رویہ صوبے بھر کے مومنین میں تشویش پیدا کررہا ہے، ایام عزاء کے دوران مختلف پر امن علماء کے خطاب پر پابندی، سبیلوں پر پابندی، جلوس ہائے عزاء و مجالس عزاء کے انعقاد کے حوالے سے مسلسل رکاوٹوں کے باوجود ہم مسلسل تعاون اور برداشت کرتے چلے آرہے ہیں اس تعاون کے بدلے ہم اپنے بنیادی شہری و انسانی حقوق سلب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، عزاداری سید الشہداؑء ہمارا بنیادی و آئینی حق ہے جس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ، حکومت اور سندھ پولیس متعصبانہ رویہ ترک کرے اور  فلفور  اس تشویشناک صورتحال کا تدارک کرتے ہوئے ایف آئی آریں واپس لے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .